اشاعتیں

آئین پاکستان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ذوالفقار علی بھٹو

تصویر
1971ء سے 1977ئ تک بھٹو کا دور، پاکستان میں اب تک واحد عوامی اور منتخب انتظامیہ ہے جس نے تبدیلی کی واقعی اور سنجیدہ کوشش کی تھی۔ بھٹو کا سب سے ممتاز کارنامہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھنا تھا۔ یہ جنوب ایشیاء کی ان چند بڑی لیکن خاندانی سیاسی جماعتوں میں سے ایک رہی ہے جو بیک وقت مقبولیت اور حاکمیت کی خصوصیات رکھتی ہے۔ اگرچہ یہ جماعت پاکستانی ریاست میں پہلی بار عوام کی واقعی نمائندگی کا مظہر بنی لیکن یاد رہے، بھٹو کے اصلاحی ایجنڈے کا بھی وہی حال ہوا جو اس سے پہلے اور بعد میں فوجی حکمرانوں کا ہوتا آیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ فوجی حکمران اپنے اصلاحاتی پروگرام میں ناکام ہوئے تو انہیں صرف اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔۔۔ بھٹو کی بدقسمتی یہ ہے کہ انہیں اس ناکامی کا خمیازہ اقتدار کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی گنوانے کی صورت بھی ادا کرنا پڑا۔ بھٹو کی طبیعت اور شخصیت میں جاگیردارانہ اور خاندانی غرور تو تھا، لیکن اس کے ساتھ پاکستان کی اپر کلاس کے خلاف انتقامی نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ بھٹو کے اس وصف کی وجہ ان کی والدہ تھیں۔ سر شاہ نواز کی دوسری بیوی گرچہ ہندو تھیں لیکن اسلام قبول کر رکھ...