ہفتہ بلاگستان
اٹھائیے پتھر اور میرے سر پر دے ماریے، کیا یہ حماقت نہیں کہ میں اپنے آپ کو عقل کُل سمجھ بیٹھا ہوں۔ اجی کئی تو اس پر بھی نالاں ہوں گے کہ اپنے آپ کو عقل کُل سمجھنے پر ہم اپنا سر کیوں پھوڑوانا چاہتے ہیں۔ یہ تو وہ بات ہے کہ کل کلاں ہم یہ مطالبہ بھی کر سکتے ہیں کہ نالاں لوگوں کا بھی سر پھوڑو۔ تو یہ بڑی مشکل ہو جائے گی، نہ صرف ہمارے لیے بلکہ سر پھوڑنے والے کے لیے بھی، کہ سنگ اٹھائے تو اسے اپنا سر تو یاد آنا ہی چاہیے۔