اشاعتیں

سوال و جواب لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مقدمہِ انٹرنیٹ

افضل صاحب نے شروعات کیں، راشد کامران سے ہوتے ہوئے براستہ جعفر کے حال دل مجھ تک یہ کڑی پہنچی ہے۔ تو لیجیے حاضر ہیں جوابات کے بھیس میں چند مغالطے:۔ سوال نمبر ۱: انٹرنیٹ پر آپ روزانہ کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کب مجھے انٹرنیٹ میسر آجائے۔ پہلے پہل جب میں صرف ڈیسکٹاپ کمپیوٹر استعمال کیا کرتا تھا تو غالباً سارے دن میں شاید چار سے پانچ گھنٹے انٹرنیٹ پر بسر ہوا کرتے تھے، لیکن اب تو اس موئی نوٹ بک اور موبائل پر انٹرنیٹ پیکجز کی وجہ سے بارہ سے چودہ گھنٹے۔ بعض لوگوں کے لیے شاید یہ کم ہی ہوں لیکن مجھے زیادہ مسئلہ اس لیے بھی ہے کہ میرے کام کی نوعیت شاید اس سے میل نہیں کھاتی، سو ہمہ وقت کافی مسئلہ رہتا ہے وقت تقسیم کرنے میں۔ سوچ رہا ہوں کہ روٹین بدلی جائے، یہ کسی طور بھی مثبت نہیں ہے۔ سوال نمبر ۲: انٹرنیٹ آپ کے رہن سہن میں کیا تبدیلی لایا ہے؟ دیکھیے، بات یہ ہے کہ تبدیلی تو ہر ایک چیز کے ساتھ آتی ہی ہے، مثبت یا منفی! یہ منحصر ہے بندے پر، یا حالات پر۔ جہاں تک رہن سہن کی بات ہے تو میرے خیال میں دو ایک چیزیں بڑی اہم ہیں۔ شخصیت، یعنی کہ اپنے آپ کو اور لوگوں کو سمجھنے میں اب ...