اشاعتیں

یووال نوحا ہریری لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آدمی: بنی نوع انسان کی مختصر تاریخ

تصویر
ایک لاکھ سال پہلے کرہ ارض پر انسانوں کی کم از کم چھ انواع پائی تھیں۔ آج صرف ایک ہے۔ وہ ہم ہیں یعنی، خرد مند آدمی! ہم آدمیوں کی نوع انسانی نے غلبے کی یہ لڑائی کیسے جیتی؟ ہمارے تاختی اور شکاری، آزاد منش آباو اجداد شہر اور بادشاہتیں بسانے کو اکٹھا کیوں ہو گئے؟ ہم خداوں، اقوام اور انسانی حقوق میں یقین رکھنے کی نہج پر کیوں پہنچے؟ ہمیں زر، پیسے، کتب اور قوانین میں بھروسا کیوں ہے؟ ہم بیوروکریسی، نظام الاوقات اور صارفیت کے غلام کیوں ہیں؟ اور اگلی ہزاری میں ہماری دنیا کیسی ہو سکتی ہے؟ آدمی: بنی نوع انسان کی مختصر تاریخ میں ڈاکٹر یووال نوحا ہریری نے پوری انسانی تاریخ کو کھنگال کر رکھ دیا ہے۔ اس دھرتی پر چلنے پھرنے والے پہلے انسان سے لے کر انتہائی بنیاد پرست جو بعض اوقات انتہائی تباہ کن ثابت ہوا۔ اس کتاب میں شعور اور آگاہی، زرعی اور سائنسی انقلاب کے مراحل کو طے ہوتا دکھایا گیا ہے۔ حیاتیات، بشریات، رکازیات اور معاشیات کے علم کی مدد سے مصنف نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے کہ تاریخ کی لہروں نے انسانی معاشروں، ہمارے اردگرد بسنے والے حیوانات اور نباتات۔۔۔ یہاں تک کہ خود آدمی کی شخصیت کو کیس...