اشاعتیں

قیام پاکستان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستان کا خمیر

تصویر
برصغیر میں برطانوی دور کے خاتمے تک انگریزوں کو دو مسلمان سیاسی تحریکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں پہلی تو مسلم لیگ اور دوسری تحریک خلافت تھی۔ مسلم لیگ کی بنیاد 1906ء میں سرسید احمد خان کی طرز فکر رکھی گئی تھی۔ یہ اشرافیہ پر مشتمل وہ تحریک تھی جس کا اولین مقصد مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ، انگریزوں سے رعایت کا حصول اور انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ مل کر یا علیحدہ ہر دو صورت سیاسی اور عوامی جوڑ توڑ میں مسلمانوں کا پلڑا بھاری رکھنا تھا۔ یہ یاد رہے کہ مسلم لیگ کی 'تحریک پاکستان' بالآخر عوامی تحریک توضرور بنی لیکن یہ انگریزوں کے برصغیر میں آخری چند برسوں کے دوران پیش آنے والا معاملہ ہے۔ اگرچہ مسلم لیگ کی بنیاد تو ڈھاکہ میں رکھی گئی تھی لیکن اس کو اصل حمایت ان علاقوں میں بڑھ چڑھ کر ملی جہاں اردو بولنے والے مسلمانوں کی اکثریت تھی۔ یہ دہلی اور الہٰ آباد کے بیچ متحدہ صوبوں پر مشتمل وہ علاقہ تھا جو آج بھارتی ریاست اترپردیش کا حصہ ہے۔ مسلم لیگ کی بنیاد رکھنے میں اہم تاریخی نقطہ 1900ء میں اس وقت آیا جب انگریزوں نے 'ہندی' (ہندوستانی کا دیوانگری رسم الخط) اور 'اردو...