اشاعتیں

اسلام کی جنوب ایشیائی جدوجہد لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اسلام خطرے میں ہے

تصویر
باب: 2 - اسلام کی جنوب ایشیائی جدوجہد 'اب ان کے بعد ہم نے تم کو زمین میں ان کی جگہ دی ہے تا کہ دیکھیں تم کیسا عمل کرتے ہو' (القران –یونس 10:14) جب دکھ کی ندیا میں ہم نے جیون کی ناؤ ڈالی تھی تھا کتنا کس بل بانہوں میں لوہو میں کتنی لالی تھی یوں لگتا تھا دو ہاتھ لگے اور ناؤ پورم پار لگی ایسا نہ ہوا، ہر دھارے میں کچھ ان دیکھی منجدھاریں تھیں کچھ مانجھی تھے انجان بہت کچھ بے پر کھی پتواریں تھیں اب جو بھی چاہو چھان کرو اب جتنے چاہو دوش دھرو ندیا تو وہی ہے ناؤ وہی اب تم ہی کہو، کیا کرنا ہے؟ اب کیسے پار اترنا ہے؟ (فیض احمد فیض) اس باب کا مقصد ہر گز اس خطے کی تاریخ بیان کرنا نہیں ہے جو اب پاکستان کہلاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے تو کئی کتابیں بھی کم ہیں۔ بجائے، اس باب میں جنوب ایشیاء کی مقامی اور اس خطے میں اسلام کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان عناصر کو جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی جن کے ملنے سے وہ مرکب بنا، جو آج پاکستان کی صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ علاوہ ازیں مغرب کے خلاف اسلامی مزاحمت کی وقتاً فوقتاً لیکن متواتر تاریخ بھی زیر بحث رہے گی۔ اسی ط...