منظر بھوپالی کی ایک غزل

اونچے اونچے ناموں کی تختیاں جلا دینا
ظلم کرنے والوں کی وردیاں جلا دینا
دربدر بھٹکنا کیا دفتروں کے جنگل میں
بیلچے اٹھا لینا، ڈگریاں جلا دینا
موت سے جوڈر جاو زندگی نہیں ملتی
جنگ جیتنا چاہو تو کشتیاں جلا دینا
پھر بہو جلانے کا حق تمھیں پہنچتا ہے
پہلے اپنے آنگن میں بیٹیاں جلا دینا
شاعر: منظر بھوپالی
کاتب: عمر احمد بنگش

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 1

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 05

قسط نمبر ۴: کشف المحجُوب