حوصلہ

مانسہرہ، جہاں میں رہائش پزیر ہوں، میرا آبائی قصبہ نہ سہی، آبائی ضلع ضرور ہے، کیونکہ میرا تعلق بالاکوٹ سے ہے، لیکن میرے لیے آپ بالاکوٹ اور مانسہرہ کوایک ہی سکے کے دو رخ سمجھ سکتے ہیں۔
حوصلہ میرا یہ ہے کہ میں جی پی آر ایس کے انٹرنیٹ کنکشن کی مدد سے بلاگنگ کرنے اور اپنے بلاگ کو پہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آج کل دوستوں کے انتہائی وزنی بلاگز کو سر کر رہا ہوں، یہ انتہائی تکلیف دہ عمل ہے، کیونکہ یہاں مانسہرہ میں ڈی ایس ایل یا اس قماش کی تیز انٹرنیٹ کی سہولت فی الوقت میسر نہیں ہے۔ خیر، بقول میرے بڑے بھائی مسرور خان بنگش، اگر میں یہ کہوں کہ اس طور کے انٹرنیٹ کنیکشن پرکچھ سر انجام دینے کے لیے صبر ایوب اور عمر نوح چاہیے تو بے جا نہ ہو گا۔
ستم ظریفی تو یہ ہے کہ میں اپنی نوٹ بک پر اس وقت یہ تحریر اندھیرے میں کی بورڈ کے اوپر کسی الو کی طرح اکڑوں بیٹھ کر انتہائی توجہ سے لکھ رہا ہوں، کیونکہ آج کل ہمارے یہاں بجلی منظر سے ایسے غائب ہے جیسے کہ بارش اور برفباری کی وجہ سے سورج کئی دنوں سے روپوش ہو۔
خدا ہی میرا حامی و ناصر ہو،
بجلی اور تیز انٹرنیٹ کی سہولت کی یاد میں

تبصرے

  1. گمنام18/1/09 01:45

    ہا ہا ہا
    کیا منظر کشی کی ہے
    لیکن آپ نے جس تکلیف کا ذکر کیا ہے اس پر آپ سے ہمدردی ہے
    واقعی اب بلاگز اتنے ہیوی ہو گءے ہیں کہ ڈایل اپ اور جی پی آر ایس کی مدد سے ان کو سرف کرنا برا مشکل ہو گیا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام18/1/09 11:11

    واقعی حوصلہ ہے آپکا۔ بلاگ پڑھنے کیلیے ایک حل تو یہ ہو سکتا ہے کہ آپ فیڈ ریڈرز جیسے گوگل ریڈر استعمال کریں۔ بھاری بھرکم سائٹس کی بھی فیڈ اتنی بھاری نہیں ہوتی، دوسرے ساری فیڈز یکجا بھی ہوتی ہیں۔
    کوئی موبائل کیمرے کی تصاویر ہی دکھا دیں۔۔۔رہتے تو ہم بھی پہاڑی علاقوں میں ہیں پر برفباری کبھی نہیں دیکھی۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. گمنام18/1/09 11:16

    بس بھائی میں بھی آپ سے متفق ہوں کیونکہ چاروں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی

    جواب دیںحذف کریں
  4. اجی کیا کاہے کی منظر کشی، جسم سردی سے اور روح واپڈا کی مہربانی سے جامد ہے، ساجد بھائی، بالکل فیڈز کے زریعہ اچھا ہے، مگر میں بھائیوں کو جواب تک تحریر نہیں کر سکتا، ڈفرستان واحد بلاگ ہے جہاں رسائی ہو سکی ہے، پتہ نہیں ڈفر بھیا کیا کھلاتے ہیں اسے کہ اتنا وزنی ہونے کے بوجود کھل جاتا ہے، ساجد بھائی اور عبدالقدوس بھیا کا بلاگ تو جیسے آنکھیں ترس گئی ہیں دیکھنے کو، ٹصویر کشی کی ضرور کوشش کروں گا، اور عبدالقدوس بھائی، میں تو یہ کہوں گا، کہ "تیرا غم، میرا غم، اک جیسا صنم"، ہاہاہاہا

    جواب دیںحذف کریں
  5. گمنام18/1/09 17:49

    ابھی تو میں http://galaxy.wordpress.pk پر پنگے کر رہا ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  6. گمنام23/1/09 21:28

    واقعی آپکی ہمت ہے۔ کچھ بلاگز واقعی بہت بھاری بھرکم ہیں، ناءی کی دکان لگتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. گمنام25/1/09 12:57

    :فیصل:
    کیا مثال دی ہے، ہی ہی ہی

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 1

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 05

قسط نمبر ۴: کشف المحجُوب