اردو ویب سیارہ

اردو بلاگنگ میں یہ کہہ لیں، میرے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، اور میں کوئی اتنا تجربہ کار بھی نہیں ہوں، چند دن پہلے یہاں انٹرنیٹ پر اردو ویب سے آشنائی ہوئی، کمال ہو گیا، مجھے تو جیسے خزینہ مل گیا، اجی! یوں کہیں کہ گلدستہ مل گیا، اردو کی لائبریری جس پر چند ہی کتب دستیاب ہیں، مگر کمال ہیں، اردو وکی کیا بات ہے اور سیارہ، سیارے پر گھومتے گھماتے اپنے آپ کو متعارف کرا دیا، امید تو نہ تھی، مگرخوشگوار حیرت ہوئی جب ڈفر جی کو اپنے ہاں پایا، انتہائی خوشی ہوئی، ڈفر بھائی آپ کی آمد کا بہت بہت شکریہ، یقین جانیے، انتہائی خوشی ہوئی۔ آپ کے نام سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آگاہی تھی پہلے سے، چنانچہ خوشی دوبالا ہو گئی۔
پھر یوں ہوا کہ میں نے ایک تجرباتی تحریر اپنی ایمیل سے بھیجی تھی، جو کہ میرے بلاگ میں تو بعد میں آئی، پہلے سیارے پر دیکھ کر کچھ ڈر سا گیا کہ لو بھیا، یہ کیا ہوا؟اس غلطی پر معافی چاہوں گا۔
بہر حال حوصلہ افزائی کا شکریہ،۔

تبصرے

  1. گمنام15/1/09 20:20

    اگر آپ کسی اردو ہوسٹ پر بلاگ بنا لیں تو اردو کے کافی سارے فیچرز میل جاءیں گے
    ٓآپ عمدہ لکھتے ہیں، لوگ آپکو یقینا پڑھنا چاہیں گے
    اگر آپ اپنے بلاگ کی پریزینٹیشن تھوڑی سی بہتر کریں تو آپ کافی کامیاب بلاگر بن سکتے ہیں'
    صرف ایک مشورہ ہے لیکن مرضی آپ کی
    :)

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام15/1/09 21:31

    اردو بلاگنگ میں خوش آمدید
    اور یہ ڈفر بھائی بی بی سی تک پہنچ گئے کمال ہے یار

    جواب دیںحذف کریں
  3. گمنام16/1/09 00:37

    ڈفر بھیا، نہایت معقول مشورہ آپ کا، اور آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ، ابھی تو آغاز کیا ہے، آپ صاحبان کی رہنمائی رہی تو انشااللہ کچھ چہ کچھ تو سیکھ ہی لیں گے!
    َ،،،عبدالقدوس صاحب،،، آپ کی آمد کا بہت بہت شکریہ، اور میرے بلاگ میں خوش آمدید، ڈفر بھیا تو نہ جانے کہاں پہنچ گئے، آپ خبر ہی نہیں رکھتے، دیکھ لیں ڈفر جی،

    جواب دیںحذف کریں
  4. گمنام16/1/09 02:04

    اردو بلاگنگ میں خوش آمدید۔ امید ہے یہ سلسلہ اب منقطع نہیں ہو گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. جی آیاں نوں
    منجانب خاور کھوکھر
    اردو کا ایک قدیم بلاگر

    جواب دیںحذف کریں
  6. گمنام16/1/09 10:17

    عمیر اردو بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ اپنے تجربات اور نقطہ نظر سے ہمیں آگاہ کرتے رہیں گے۔ خصوصاً صوبہ سرحد کی صورتحال کے حوالے سے۔ مانسہرہ بہت پیارا شہر ہے اور ایک مرتبہ وہاں کی محبتیں سمیٹ چکا ہوں۔ آپ کی مزید تحریروں کا منتظر رہوں گا۔
    آپ اردو محفل پر بلاگ اسپاٹ پر اردو بلاگنگ کے حوالے سے موجود معلومات ملاحظہ کیجیے۔ اس سے آپ کے بلاگ کا منظر کچھ بہتر ہو جائے گا۔
    http://urduweb.org/mehfil/

    جواب دیںحذف کریں
  7. میرا پاکستان، خاور کھوکھر صاحب، راشد کامران صاحب، برادرم ابوشامل، آپ سب کا یہاں میرے غریب خانے پر تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ، بے شک کوشش تو یہی رہے گی کہ، یہ سلسلہ سانسوں کے ساتھ چلتا رہے، قدیم بلاگروں کی رہنمائی بے شک رحمت رہے گی، جبکہ مانسہرہ کے بارے میں میرے خیالات واقعی ابوشامل جیسے ہیں، خاص کر آج کل کہ جب ہر طرف بارش اور برفباری کا چرچا ہے، اور ابوشامل بھائی آپ کی تجاویز اور رہنمائی بے شک قابل قدر ہے، مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ویب پیج ڈیزائننگ کا کوئی اتنا وسیع تجربہ نہیں ہے، بہر حال آپ صاحبان کی رہنمائی رہی تو کیا غم ہے!
    ایک بار پھر آپ کی آمد کا شکریہ!

    جواب دیںحذف کریں
  8. گمنام16/1/09 18:15

    واہ اچھا تھیم ہے آپ کا اور فونٹ بھی اچھا لگایا ہے۔ بس الائنمنٹ انگریزی والی ہے یہ بھی اردو والی کرلیں تو بہترین حلیہ ہے آپ کے بلاگ کا اور لکھتے رہیے گا۔
    بلاگنگ میں خوش آمدید۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. جی کرم نوازی آپ صاحب کی، آمد کا شکریہ، اور از راہ کرم اگر مجھے کوئی اردو الائنمنٹ کا طریقہ سمجھا دے تو بہت مہربانی ہو گی!۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. گمنام16/1/09 21:33

    بس بھائی چھاگئے ہو آپ

    جواب دیںحذف کریں
  11. عبد القدوس صاحب، "بس بھائی"، جیسے کہہ رہے ہوں، اب بس بھی کرو۔ چھا گئے ہو!
    ہی ہی ہی!

    جواب دیںحذف کریں
  12. اردو بلاگگنگ میں خوش آمدید!!!

    جواب دیںحذف کریں
  13. گمنام18/1/09 01:50

    یہ بی بی سی والی کیا خبر ہے بھایو
    میکی وی دسو نا

    جواب دیںحذف کریں
  14. بی بی سی کی خبر، ارے واہ۔۔۔۔۔۔۔۔ عبد القدوس صاحب تو ڈفر بھیا آپ کے بی بی سی پر موجود ہونے کو ایسے دیکھ رہے ہیں کہ جیسے کوئی شریف زادہ کسی گانے بجانے کی محفل میں چوری چھپے چلا جائے اور پھر پکڑا جائے!۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مقدمہ نسوار

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 1

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 03