تعلیم نہ چھوڑنا!۔
جب میں یونیورسٹی میں بھرتی ہو گیا، تو اپنے شہر، محلے، گلی اور گھر سے غائب ہو گیا۔ میرا خیال تھا کہ میں جب یہاں نہیں ہوں گا تو پتہ نہیں کیا ہو جائے گا، لیکن جب پہلی بار میں واپس چھٹیوں میں گھر واپس آیا تو کچھ بھی بدلا نہیں تھا، تو یقین آیا کہ غالب کا خیال درست تھا کہ "غالب خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں"۔
ہمارے محلے میں ایک بابا جی ہوا کرتے تھے، خدا ان کی بخشش کرے اب فوت ہو گئے ہیں، بڑے ملنسار اور بڑی شفقت کرتے تھے، ان کے زمانے میں تعلیم اتنی عام نہ تھی بلکہ یوں کہیں کہ تعلیم کی اہمیت عام نہ تھی، اور انھیں احساس بھی تھا کہ تعلیم واقعی بہت ضروری ہوتی ہے، تو جب کافی عرصے بعد ملاقات ہوئی تو کہنے لگے "ہاں تو کاکا سناو ناں!، کدھر غائب ہو آج کل، نظر ہی نہیں آتے"، میں نے عرض کیا "جی یونیورسٹی میں ہوتا ہوں"۔ کہنے لگے "وہاں کیا کرتے ہو؟"، میں نے کہا " ڈی وی ایم (ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن )"۔ کہنے لگے، "بہت اچھی بات ہے کا کا، لیکن خیال کرو کچھ بھی ہو، کہیں بھی جاو تعلیم نہ چھوڑنا!"۔
تعلیم ان لوگوں کو تو بالکل ہی نہیں چھوڑنی چاہیے جن کے پاس نہ سفارش ہو اور نہ دولت۔
جواب دیںحذف کریںاس بات میں ان بزرگوں کی خلوص نیتی جھلکتی هے
جواب دیںحذف کریںهمارے یه بزرک تعلیم تو حاصل ناں کر سکے مگر بے عقل نهیں تھے
باقی جی ایسا لگتا ہے جیسا کسی غیر حاصر دماغ پروفیسر کا دماغ پایا هو جی ان بزرگوں نے ـ
لیکن بھائی پاکستان میں سفارش و رشوت کے بغیر کچھ ہوتا ہے؟
جواب دیںحذف کریںمیرا پاکستان:: میں متفق ہوں آپ سے، لیکن کیا غریب آدمی کے لیے تعلیم اتنی آسان بھی ہے۔
جواب دیںحذف کریںخاور کھوکھر::: سر جی، بالکل وہ بے عقل نہیں تھے، اور دوسری بات صرف سوچ کا فرق تھا، اور اگر میں یہ کہوں کہ پاکستان میں جہاں عورتوں کی تعلیم کی بات ہوتی ہے، مثلاً سوات کی مثال لے لیں، ہماری اگلی نسلیں ہمیں کیسا جانیں گی!۔
عبدالقدوس:: بھائی جان، یہ تو ہمارا رونا ہے، اسی سلسے کی ایک کڑی ایک واقعہ جو میرے ساتھ ہوا تھا، میں تحریر کروں گا۔۔۔۔نہ صرف رشوت، سفارش بلکہ ایک اور چیز بھی کثیر ہے جسے تعصب کہتے ہیں!۔
توآپ نے بابا ی کی بات پر کتنا عمل کیا :D ۔
جواب دیںحذف کریںسر جی اپنے بلاگ سے یہ ورڈ ریریفیکیشن کا ٹنٹنا تو ختم کریں
جواب دیںحذف کریںڈفر:: بابا جی کی بات کا اثر ہے کہ آج پرچہ دے کر آ رہا ہوں، اور ازراہ کرم یہ بھی بتا دیں کہ ریریفیکیشن سے کیا مراد ہے، نوازش ہو گی!۔
جواب دیںحذف کریں