برقی کتب کی اشاعت
منظرنامہ کی مہم "ایک بلاگر، ایک کتاب" بہت ہی کارآمد سلسلہ ہے، جس سے حال ہی میں آشنائی ہوئی۔ اردو ویب پر لائبریری میں کافی دفعہ اپنا اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کی مگر بے سود۔ تو اب میں نے اپنے بلاگ پر سب سے پہلے فیض احمد فیض کی "نسخہ ہائے وفا" برقی شکل میں چھاپنے کی ٹھانی ہے، لیکن کچھ سوالات ہیں، جن کے جوابات اگر آپ صاحبان کی وساطت سے مل جاتے تو آسانی ہو جاتی، اور شاید یہ سوالات کئی دوسرے بھائیوں جو اس طور طبع آزمائی کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے بھی سودمند ثابت ہوں۔
۱۔ کیا اس طرح کسی مصنف کی کتاب چھاپنے سے کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی نہیں ہے؟
۲۔ اپنے بلاگ پر برقی کتب چھاپنے کا سب سے بہتر طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟
۳۔ اردو ویب کی لائبریری پر کتاب شامل کروانے کا طریقہ کیا ہے؟
۱۔ کیا اس طرح کسی مصنف کی کتاب چھاپنے سے کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی نہیں ہے؟
۲۔ اپنے بلاگ پر برقی کتب چھاپنے کا سب سے بہتر طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟
۳۔ اردو ویب کی لائبریری پر کتاب شامل کروانے کا طریقہ کیا ہے؟
جی ہاں، یہ بالکل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔ کسی کتاب کو ٹائپ کرنے سے پہلے اس کتاب کی کاپی رائٹ کی سچویشن کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بہتر رہے گا۔ اگر آپ کتاب کو کسی بلاگ پر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اسے قسط وار مختلف پوسٹس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ورڈپریس کے بلاگز میں صفحات بنانے کی سہولت ہے جہاں کتابیں پوسٹ کی جا سکتی ہیں۔ اس کی مثال آپ مکی بھائی کے بلاگ پر دیکھ سکتے ہیں۔ اردو ویب پر لائبریری پراجیکٹ میں کتاب شامل کروانے کے لیے ہماری لائبریری پراجیکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کریں۔ اس طرح آپ محفل فورم اور اردو لائبریری سائٹ دونوں جگہ مواد کی تدوین کر سکیں گے۔
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ عمر۔ آپ کا نام منظر نامہ پر شامل کر لیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںکوشش کریں کہ کاپی رائٹ سے آزاد کتاب برقائیں۔اگر ایسا نہیں کر سکتے تو بلاگرز اپنی ذمہ داری پر برقیائیں گے۔
کتاب برقیانے سے متعلق یہ کہ آپ کتاب کو مکمل لکھ لیں، اور اس کی ایم ایس ورڈ فائل بنا لیں، ممکن ہو تو پی ڈی ایف فائل بھی بنا لیں۔ اور ایک پوسٹ میں اس کا اعلان کر دیں۔
باقی اردو ویب کی لائبریری سے متعلق آپ کو دئیے گئے لنک پر معلومات مل جائیں گی۔ معلوم نہیں آپ محفل پر رجسٹر ہیں یا نہیں۔۔?
http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=12
نبیل::: خوش آمدید، جی اس بارے میں بے پہلے ہی یہ معلومات حاصل کر لی تھیں، اب چونکہ میرا بلاگ بلاگسپاٹ پر ہے، سو میں اسی طور معلوم کرنا چاہ رہا تھا کہ بلاگ سپاٹ پر کیسے ہو سکتا ہے یہ؟ بہرحال، مدد کا بہت شکریہ۔
جواب دیںحذف کریںماوراء::: خوش آمدید اور منظر نامہ پر نام اور کتاب کا حوالہ چھاپنے کا شکریہ، واحد مشکل جو مجھے درپیش ہے، وہ کاپی رائٹ کے حوالے سے ہے، کہ کہیں کچھ مشکل نہ ہو جائے۔ اردو محفل میں رجسٹرڈ ہوں اور چاہوں گا کہ ٹیم کا حصہ بن سکوں، لیکن اصل مسئلہ جو ہر شخص کو درپیش ہے، وہ وقت کا ہے، ورنہ اردو کی خدمت تو ہم سب پر لازم ہے!۔
یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریں