برقی کتاب: کشف المُحجوب

کچھ دن پہلے میں نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ، میں کوئی کتاب برقیانے میں دلچسپی رکھتا ہوں، تو میری خواہش یہ تھی کہ یا تو میں اپنے طور پر فیض احمد فیض کی نسخہ ہائے وفا برقیانے کی سعی کروں، لیکن ایک چیز جو آڑے رہی ہے وہ ہے کاپی رائٹس، سو میں نے فیصلہ کیا کہ یہ کتاب برقیانے سے پہلے، فیض احمد فیض کے کسی وارث سے رابطہ کیا جائے اور ان سے اس بارے میں اجازت طلب کی جائے۔ فی الوقت میں ان سے رابطہ کروں گا، اور اگر اجازت مل جاتی ہے تو تب ہی کام شروع کر سکوں گا۔
بہرحال چند مشورے جو اردو محفل اور میری گزشتہ پوسٹ کے جواب میں مجھے موصول ہوئے، اس کی روشنی میں اپنے بلاگ پر "حضرت شیخ علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ" کی تحریر کردہ "کشف المُحجوب" برقیانے کا کام شروع کر رہا ہوں۔
اس کتاب کو میں قسط وار لکھوں گا۔ اور اس کام میں میری مدد محسن شہزاد پروف ریڈنگ کر کے کر رہے ہیں۔
اللہ میرا اور محسن کا حامی و ناصر ہو، تا کہ ہم یہ عظیم کتاب جلد اور خوش اسلوبی سے برقیا سکیں۔

تبصرے

  1. گمنام21/2/09 00:36

    بہت اچھی کاوش ہوگی۔ کشف المحجوب کا ترجمہ کن کا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام22/2/09 02:08

    بہت خوب۔ ماشااللہ۔
    کیا یہ کتاب آپ اکیلے لکھیں گے?
    یہ کتاب میں نے سکین کروائی تھی۔ اگر آپ چاہیں تو اردو محفل پر ٹیم ورک کی حیثیت سے اس پر کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ اکیلے ہی برقیانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بہت خوب۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. ماوراء::: پزیرائی کا شکریہ۔ جی آج کل چونکہ گھر میں ہوں اور کچھ کام نہ تھا، تو سوچا کچھ اس طور اپنے آپ کو پیش کر دیا جائے۔ کوشش تو یہی ہے کہ اس کام کو پایہ تکمیل تک احسن طریقہ سے پہنچا سکوں۔ اگر آپ ازراہ کرم یہ بتا دیں کہ آپ کے پاس جو سکین شدہ نسخہ ہے اس کے مترجم کون ہیں تو مجھے آسانی ہو جائے گی، کیونکہ سامنے کتاب رکھ کر لکھنا کافی دشوار ہے، اگر سکین شدہ نسخہ میسر آ جاتا ہے تو بہت آسانی ہو جائے گی۔ مجھے اپنے والد صاحب کی لائبریری سے میںاں طفیل صاحب کا کیا ہوا ترجمہ میسر آیا ہے۔ اگر آپ مہربانی فرما کرسکین شدہ نسخہ ارسال کر دیں تو نوازش ہو گی۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. گمنام22/2/09 05:43

    عمر، معذرت خواہ ہوں۔۔۔دراصل ایک دوست سے سکین کروائی تھی۔ اور میں نے پہلے دیکھا ہی نہیں۔ وہ کشف المعجوب کاانگریزی ترجمہ ہے۔میں دوبارہ پتہ کرواتی ہوں کہ اردو ترجمہ سکین ہے یا نہیں۔ پھر بتاتی ہوں آپ کو۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. گمنام24/2/09 11:01

    اللہ تمہارا حامی و ناصر ہو
    میں نے بہت دفعہ سوچا ایسا کچھ کرنے کو لیکن "یہاں فارسی کا کویی محاورہ ہونا چاہءے"
    کویی ایسی کتاب یا تحریریں برقیانا چاہتا ہوں کہ جو ڈفرستان سے میچ کریں

    جواب دیںحذف کریں
  6. گمنام24/2/09 13:17

    آمین، ہاہاہاہاہا، فارسی کا کوئی محاورہ ضرور ہو گا لیکن فارسی مجھے بھی نہیں آتی، پھر ڈفر جی، ایسی لاتعداد تحریریں ہیں جو "ڈفر" سے میچ کرتی ہیں، آپ نظر تو دوڑائیں زرا

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 1

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 05

قسط نمبر ۴: کشف المحجُوب