ایٹی وان کا پلتہ
ایٹی وان کا نام تو سنا ہی ہو گا؟ اگر نہیں تو پھر ایٹی ون یا خواب آور گولیوں سے تو بخوبی واقف ہوں گے ہی آپ بھائی، بزرگ، دوست۔ ہمارے ہاں یہ علاج سے ذیادہ نشہ چڑھانے کو استعمال کی جاتی ہیں۔ نیند نہیں آتی، پریشانی ہو یا پھر گھریلو جھگڑا، ایٹی ون کو ہی مسیحا سمجھا جاتا ہے۔
میرے دفتر کے ڈرائیور کا خیال ہے کہ ایٹی وان گولیوں کے بغیر شاید ایک کلومیٹر بھی گاڑی چلانا اس کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔ اس نے ایٹی وان کو ہمیشہ ہی سے افہیم کا بہترین نعم البدل پایا ہے، مذید یہ کہ اگر ایٹی وان ایجاد نہ ہوئی ہوتی تو شاید وہ پوڈر کی لت میں مبتلا ہو کر مر کھپ چکتا!۔
آج صبح ہی صبح، دفتر جاتے ہوئے راستے میں جب ایک گاڑی والا گولی کی رفتار سے، ٹریفک قوانین کی ماں بہن ایک کرتے ہوئے ہمارے اوسان خطا کر گیا تو، بے چینی سے ڈرائیور نے کھڑکی سے سر باہر نکالتے ہی دو چار ماں بہن کی گالیاں دے کر پکارا،
"ابے او ایٹی ون کے پلتے، آج افہیم کھا کر آیا ہے کیا؟"۔
صاحبو!۔ ہر روز کے حالات، چخ چخ، دھماکوں، خبروں، تبصروں اور گھٹیا بیانات سے تنگ آگیا ہوں، ایٹی وان کا پلتہ بن جانا چاہتا ہوں!۔
"ابے او ایٹی ون کے پلتے، آج افہیم کھا کر آیا ہے کیا؟"۔
صاحبو!۔ ہر روز کے حالات، چخ چخ، دھماکوں، خبروں، تبصروں اور گھٹیا بیانات سے تنگ آگیا ہوں، ایٹی وان کا پلتہ بن جانا چاہتا ہوں!۔
Heeeeeeeeeeeeeeeeeeeeey !!!!!!!!!!!!!
جواب دیںحذف کریںناں صاحب ایسا مت کرنا وگرنہ آپ سے بڑا بزدل کوئی نہیں ہو گا۔ مرد کا کام ہی حالات سے لڑ جانا اور جیت کر دکھانا ہے۔ اگر ارادے جوان اور دل پتھر کا ہو تو پھر کوئی بھی وہشت آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
جواب دیںحذف کریںمجھے تو ایٹی وان کی کبھی ضرورت نہیں پڑی
جواب دیںحذف کریںاور مجھے تو سچ بتاوں کہ اس پوسٹ سے پہلے تک اس کا پتا تک نہیں تھا
اور ایٹی وان کا پلتہ بن کر تمہیں کتنے نفلوں کا ثواب
ایٹی وان کا پلتہ بن جانا چاہتا ہوں
کو یوں بدل دو
ایٹی وان کا پلتہ چاہتا ہوں
ایٹی ون کے پتے کے ساتھ والیم ٹین کے پتے کا ذکر نہ کر کے آپ نے والیم ٹین کی توہین کی ہے۔
جواب دیںحذف کریںلالے ۔۔۔۔ سمجھ گیا ہوں تیرا مسئلہ۔۔۔۔
جواب دیںحذف کریںشادی کرنا چاہتا ہے تو۔۔۔ :mrgreen:
اسی لئے یہ ڈرامے کررہا ہے۔۔۔
:grin:
ریحان::: جو بھی کہا ٹھیک ہی کہا ہو گا جی۔
جواب دیںحذف کریںمیرا پاکستان:::بس یہ تو ابلتا پانی ہے پتیلی میں، بھاپ بنتا ہے اور پھر واپس گر پڑتا ہے، اور کوئی نہیں۔
ڈفر::: یہ بھی ٹھیک ہے۔
کامی::: بلاگ پر خوش آمدید جناب، امید ہے تشریف لاتے رہیں گے۔ ہاں وہ بھی تو ہے، لیکن ڈرائیور کا پسندیدہ برانڈ ایٹی وان تھا، سو اسی لیے۔
جعفر::: یہ حکیموں والی عادت کب جائے گی آپ کی۔ ڈرامے، ہاہاہاہاہا
تمام صاحبان::: یہ ایک کیفیت کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ورنہ ایسی بھی کوئی بات نہیں۔
ٹھیک ہے یہ ایک کیفیت کا اظہار ہوگا، مگر آپ نے جعفر کی بات دل پہ کیوں لے لی؟
جواب دیںحذف کریںاور ہاں،
جواب دیںحذف کریںآپ کی ای میل غلطی سے ڈیلیٹ ہو گئی اور میں صرف آپ کا زونگ والا نمبر ترجیحا ہی نوٹ کر پایا تھا۔ وہ نمبر اکثر بند ملتا ہے جناب۔
ای میل باقاعدگی سے کھولنے کا وقت نہیں مل پاتا ، اس بات سے اندازہ لگا لیں کہ ابھی ابھی ۱۲ گھنٹے ایمرجنسی نائٹ کر کے لوٹا ہوں۔ اگر وہ زونگ والا نمبر کبھی آن رکھ لیں تو نوازش ہو گی۔۔
ڈاکٹر صاحب:: جعفر کی بات دل پر لے کر میں نے ڈوبنا تھوڑی ہی ہے۔ ہی ہی ہی
جواب دیںحذف کریںاور جناب، میرے پاس تو ٹیلی نار کی کھال میں زونگ کا نمبر ہے۔ میں ارسال کرتا ہوں دوبارہ۔
نائٹ ڈیوٹی بڑی دلچسپ شے ہے اگر آپ کو تاش کھیلنے کی سہولت میسر ہو تو :)، ورنہ تو کباڑا ہو جاتا ہے بندے کا۔
یہ سہولت ہم ویٹرنری والوں کے لیے بیان کی گئی ہے، آپکے لیے نہیں، کیونکہ اگر تاش نہ ہوں تو پھر ساری رات مرغیوں کی بے وقت ازانیں سننے کا کسی کو بھی شوق نہیں ہے۔ :)))))۔
تاش؟؟
جواب دیںحذف کریںواللہ آپ بہت عمدہ مذاق کر لیتے ہیں۔
اوئے ہوئے۔۔۔
جواب دیںحذف کریںیہ تاش کا نام کس نے لیا؟؟؟
اک تیر جگر پر مارا کہ ہائے ہائے
کون کون کھیلتا ہے رنگ؟؟؟
ہاتھ کھڑا کرے؟؟؟
بھاویں شیطانی کھیل ہے۔۔۔ لیکن آئے ہائے کیا مزہ ہے۔۔۔
عُمر بھائ آپ لگتا ہے آجکل زيادہ ہی ڈپريس ہو جبھی ايسی باتيں لِکھ رہے ہو حالات تو آجکل ويسے ايسے ہی جا رہے ہيں کہ بندہ کِسی نا کِسی تفکر ميں ہی رہتا ہے ليکِن يہ پلتے والی بات توپہلے توسمجھ ہی نہيں آئ کہ ہے کيا ؟ليکِن ميرے خيال ميں کيسے بھی حالات ہوں سکُون کے لِۓ دواؤں کا سہارا لينا عجيب سی بات ہی ہے يعنی اپنے پر اِنسان کو کيا اِتنا بھی کنٹرول نہيں
جواب دیںحذف کریںیہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںابے او ایٹی وان کے پلتے! یہ کیا اپنی تحاریر کے لیے نستعلیق کے بجائے نسخ خط رکھا ہوا ہے؟
جواب دیںحذف کریں:P
جب سے اردو نسخ ایشیاٹائپ نصب کیا ہے، پڑھنے کا مزا ہی خراب ہو گیا ہے۔
X-(
Disclaimer of Warranty
جواب دیںحذف کریںیہ اوپر والا تبصرہ محض مذاق کے شعبے میں استعمال کے لیے لکھا گیا ہے۔ اسے دل پر لینے کی کوشش نہ کریں۔ ورنہ اس سے ہونے والے نقصانات، خواہ جانی، مالی یا ذہنی (پاگل پن وغیرہ)، کا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔
:P
ڈاکٹر صاحب:: میں نے تو پہلے ہی آپ کو متنبہ کر دیا تھا کہ یہ کھیل آپ کے لیے نہیں ہے۔
جواب دیںحذف کریںجعفر::: میرے خیال میں تو مجھے ہاتھ ہی نہیں بلکہ پاؤں اٹھا کر بھی تائید کرنی پڑے گی۔ رنگ، آہ کیا یاد دلا دیا، یونیورسٹی سے چھوٹے ۲ سال ہو گئے، ہاتھ بھی نہیں لگایا تاش کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا چھیڑ دیا یار۔
شاہدہ آپی::: یہ تو ہے، بالکل ایسے حالات سے گذرا ہوں آجکل کہ بس نہ پوچھیں، قسم اٹھا لیں، نیند کی گولی کا سوچتا ہوں تو نیند آنا شروع ہو جاتی ہے، کھا کر کباڑا کرنا ہے کیا؟ یہ تحریر بھی ایسی ہی کیفیت ہے، پلتے والی۔
محمد سعد::: وارنٹی کتنے سال کی ہے؟ ہی ہی ہی۔
فانٹ کا سر جی مسئلہ یہ ہے کہ نستعلیق اور کشیدہ کئی براؤزرز میں تھوڑا مسئلہ کر رہے تھے، مثلاً الفاظ کا ایک دوسرے پر چڑھنا، ٹیڑھی لائن میں دکھنا، الفاظ کا ٹوٹنا وغیرہ۔ اس لیے نسخ نصب کیا ہے، یہ نسبتاَ سٹیبل فانٹ ہے۔ ماہر ہوں نہیں اس میں سو چپ کر کے نسخ نصب کر دیا۔
یعنی کہ آپ بھی جمہوریت کے سنہرے اصولوں کی روشنی میں ہم چند ایک ڈھنگ کا سافٹ وئیر استعمال کرنے والوں کو نظر انداز کر دیں گے۔۔۔۔
جواب دیںحذف کریں:P
(گزشتہ سے پیوستہ)
جواب دیںحذف کریںصرف اس وجہ سے کہ باقی سب دنیا والے بے ڈھنگا سافٹ وئیر استعمال کر رہے ہیں۔۔۔
بچہ جمہورا زندہ باد!!!
:P
لے بھائی سعد صاحب، آمریت کو تسلی دے دیں، میں نے علوی نستعلیق تحریروں میں بھی نصب کر دیا!!!۔
جواب دیںحذف کریںمجھے مشرف کے ساتھ ملانے کی کوشش کی تو ایٹی وان کا پلتہ بنا دوں گا۔
جواب دیںحذف کریںX(
خود ہی دیکھ لیں کہ اب آپ کا روزنامچہ "ڈھنگ کے سافٹ وئیر" پر کتنا بہتر لگتا ہے۔
http://yfrog.com/3yomerblogp
محمد سعد:: صرف مشرف ہی کیوں، کئی آمر ہیں جی اس دنیا میں نامی گرامی، لیکن شاید مشرف سے انسیت کچھ ذیادہ ہے آپ صاحب کو!!!۔ (مذاق)۔
جواب دیںحذف کریںبالکل اچھا تو لگ رہا ہے، لیکن آپ کے پاس بھی ابھی "ڈھنگ" کا سافٹ وئیر کم ہے جسے جمیل نوری کشیدہ کہتے ہیں، فوراً سے پہلے انسٹال کریں اور ثواب دارین حاصل کریں :)۔
ایک اچھی تجویز اور دوستانہ رویے کا بہت بہت شکریہ۔
عمر بھائی!
جواب دیںحذف کریںمیں نے کبھی شرط نہیں لگائی۔ الحمد اللہ ۔ کبھی جؤا نہیں کھیلا۔ کبھی انعامی بانڈ ۔ لاٹری وغیرہ جیسی لعنت کو اختیار نہیں کیا۔
لیکن آج نہ جانے کیوں آپ سے شرط لگانے کو دل کر رہا ہے۔ کہ آپ اور باقی قارئین بشمول میرے، انکی اکثریت سینے میں گولی کھا لینا گوارا کر لے گی ۔ مگر آپکی تجویز کردہ گولیاں نہیں کھا سکے گی۔
ہم سے سے اکثر ۔ہر روز تھوڑا تھوڑا گھُلنے والے۔ تھوڑا تھوڑا سلگنے والے لوگ ہیں۔ ہم ایک ہی بار گُھل نہیں سکتے۔ اور ایک ہی دفعہ اپنے آپ کو پھامبنڑ (الاؤ) کے سپرد نہیں کر سکتے۔
جمیل انکل بھی بیٹھا ہے۔ آپ کا روزنامچہ شریف علوی نستعلیق میں اس لیے نظر آتا ہے کہ یہاں پر یہ ترجیحی خط ہے۔ اور اگر مجھ سے پوچھیں تو یہ زیادہ خوب صورت لگتا ہے۔ بالکل ایسے جیسے یہ تمام تحاریر کسی ماہر خطاط نے ہاتھ سے لکھی ہوں۔
جواب دیںحذف کریں