ہفتہ بلاگستان ۔ باورچی خانے میں احتیاط
کوئی انڈے پکا رہا ہے تو کوئی سبزیاں، کسی نے ہمارا دل ہلا دیا تصویریں بھی دکھا کر، یہاں تک کہ اتنی لمبی چائے پکی کہ ہم قہوہ پی پی کر اپنا معدہ جلاتے رہے۔ کسی نے مایوس کیا ہمیں اپنی جانی مانی قاتل ترکیبوں سے محروم کر کے تو کسی نے ہمیں ہوش بھی دلایا کہ اپنے اردگرد ضرورتمندوں کو بھی پوچھ لیجیے۔ اس سارے "خمیرہ گاؤ زبان" میں ہم منہ تک رہے ہیں کہ ہمیں کیا پکانا آتا ہے؟
ہمیں آپ سب باورچیوں کی خدمت میں کچھ گذارشات کرنی ہیں تا کہ ہمیشہ یہ کھابے جاری رہیں، اور آپ محفوظ بھی رہیں۔ نوٹ فرما لیں مندرجہ ذیل ٹوٹکے جو ہمیں "فوڈ مائیکروبیالوجی" اور "فوڈ ٹیکنالوجی" کے مضامین نے سکھائے۔
۔ بیکٹیریا ہر جگہہ پائے جاتے ہیں، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کھولتے پانی، اور یخ برف میں بھی یہ پائے گئے ہیں۔ باورچی خانے میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
۔ فریز کیے گئے اجزاء کو احتیاظ سے استعمال کیجیے، ایک بار جب کوئی چیز فریزر سے نکال لیں تو اس کو پندرہ منٹ کے اندر اندر پکانا شروع کر دیں۔ پندرہ منٹ بعد اس میں عام تناسب سے زیادہ بیکٹیریا پرورش پانا شروع کر دیتے ہیں۔ پرورش پانے والے بیکٹیریا کی قسمیں صحت کے لیے نہایت مضر ہوتی ہیں۔
۔ کوئی بھی چیز جب آپ فریزر سے نکال لیں، اس کو مکمل طور پر استعمال کریں۔ بچ جانے والی اشیاء کو دوبارہ فریز کرنے سے گریز کریں۔ یہ "فوڈ پوائزننگ" کا بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں اور فریزر میں موجود دوسری اشیاء کو خراب کرسکتے ہیں۔
۔ کھانے پینے کی اشیاء کو پانچ یا سات دن سے زیادہ فریزر میں نہ رکھیں۔
۔ مرغیوں کی کئی خطرناک بیماریاں جیسے برڈ فلو سے بچنے کے لیے کھانوں کو کم از کم اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پکائیں، یا گرم کریں۔
۔ کھانا پکاتے وقت استعمال ہونے والے پانی کو استعمال سے پہلے ابال لیں، یعنی سو سینٹی گریڈ پر گرم کریں، یہ آپکو "ای کولائی" اور "پاسٹوریلا" جیسے بیکٹیریا جو پانی میں عام پائے جاتے ہیں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ صرف فلٹر کرنے سے یہ بیکٹیریا ختم نہیں ہوتے۔
۔ ڈبا پیک خوراک کو استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں۔ ڈبا کھولنے کے بعد اس کو فریزر میں رکھیں، استعمال سے پہلے ہدایات کا خیال رکھیں۔
یہ سرکاری کام کب سے کرنے شروع کر دئے ہیں باد شاہو۔ یہ تو پی ٹی وی کا خبر نامہ لگ رہا ہے۔
جواب دیںحذف کریںہمیں کیا پتا تھا کہ اردو بلاگستان میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے۔
جواب دیںحذف کریںلیکن ہم اس تعیناتی کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں
ڈاکٹر صاحب:: سر جی، ہن اور کی کریے، انڈا تے پاسن آندا نی اساں کو، اے ہی تَلساں ہن اور کہ
جواب دیںحذف کریںڈفر پاء:: ہاہاہاہاہا، اللہ جی، میری تو بکھیوں میں درد ہو گیا ہے ہنس ہنس کے۔ پاء تو بھی ناں، اگلے کی خوب واٹ لگاتا ہے، اتنی محنت کی تھی دو کتابیں کھنگال کر لکھا تھا اور تو۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاہ لیڈی ہیلتھ ورکر، شکر ہے دائی نہیں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا
ہاہاہاہاہا
جواب دیںحذف کریںلیڈی ہیلتھ ورکر کہہ کر ساری سنجیدگی ہی اڑا دی.
یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںلے فیر انٹرویو کی ایڈوانس مبارکباد بھی لے لے
جواب دیںحذف کریںمیں اپنے اور قسم کے خیالات کا اظہار دلجمعی سے کرنا چاہتا ہوں، مگر بات یہ ہے کہ روزہ لگ رہا ہے..
جواب دیںحذف کریں:)
ڈفر پاء:: او یہ پاک سپیکٹیٹر کو تو ایک بار پہلے بھی انٹرویو دیا تھا، اس کا تو پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔؟
جواب دیںحذف کریںڈاکٹر صاحب:: "اور قسم" کی وضاحت کی جائے، روزہ پہلا ہی اگر لگنے لگے تو لوگوں کو چاہیے کہ ایسے بندے کے قریب بھی نہ لگیں۔ p:
لو جی لگتا ہے بلاگوں پر بھی پی ٹی وی 2 چل پڑا ہے ۔
جواب دیںحذف کریںیہ پی ٹی وی 2 ہے
آپ دیکھ رہے ہیں مرغیوں کی پیچش اور مرغوں کے مرغانہ کمزوری کی وجوھات ۔
میں ہوں ڈنگر وں کا ڈاکٹر عمر احمد بنگش مانسہروی ۔۔
ٹوں۔۔۔ٹوں۔۔۔ٹوں۔۔۔۔ٹوں
اچھا تو بی بی لیڈی ہیلتھ ورکر ۔۔۔ اوہ ہ ہ ۔۔ ۔میرا مطلب لالے دی جان، عمر پہلوان، تیری ڈاکٹری رگ پھڑک ہی اٹھی آخر کار
جواب دیںحذف کریں:mrgreen:
اتنا ”دوران حمل احتیاطیں“ ٹائپ مضمون لکھنے پر تو نے تمام بیبیوں کے دل جیت لئے ہیں۔۔۔
:grin:
کامران اصغر:: پی ٹی وی 2 دیکھو اور مزے اڑاؤ، یہ ٹوں ٹوں کرنے کی قطعا اجازت نہیں ہے.
جواب دیںحذف کریںجعفر:: یار بندہ اب لکھے بھی ناں، کچن کو ایک نیا لیبارٹری والا رنگ دینا چاہا تھا اور دیکھ لے-------- بییبیوں والی بات خوب کہی، یار کہیں میرا بلاگ ریٹٹڈ تو نہیں، آج تک کوئی بی بی دیکھی نہیں میں نے ادھر........ شاہدہ آپی کے سوا، وہ بھی شاید دل رکھنے کو آجاتی ہیں. :)