ہفتہ بلاگستان ۔ ٹیگنا جعفر کا
۔۔۔آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔
عمر احمد بنگش
۔۔۔آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
صلہ عمر ہے جی اور یہ بس جب بلاگ بنا رہا تھا تو بس لکھ دیا تھا۔
۔۔۔آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
۲۰۰۸ میں
۔۔۔آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز
میں نے چھتر نہیں کھانے، پہلے ہی سارے تنگ ہیں میری کمپیوٹر سے دلچسپی کی وجہ سے
۔۔۔کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟
جی ایسا کچھ نہیں ہے، میں تو بلاگ لکھتے ہوئے کبھی موضوع سوچتا ہی نہیں، جو منہ میں آیا۔۔۔۔۔ چلا دیا ۹ سے ۱۲ والے شو کی طرح۔
۔۔۔آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)
اللہ کا نام ہے جو اسے چلا رہا ہے، ورنہ جس حساب سے میں لکھتا ہوں اب تک اسے بند ہو جانا چاہیے۔
۔۔۔اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں؟
میں پڑھتے ہی ڈیلیٹ کر دیتا ہوں میسج، سو معذرت
۔۔۔آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)
منیر صاحب کی وجہ سے، وہ اردو کے استاد تھے جی ہمارے، انھوں نے طعنہ دیا تھا کہ مجھے ککھ نہیں بتا اردو بارے، بس اس کے بعد سے اب تک اردو میں بھاں بھاں کر رہا ہوں۔ ٹھیک ہی کہتے تھے جی وہ!!!۔
۔۔۔کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔
جی میرا روٹ اپنے بلاگ سے شروع ہوتا ہے، پھر اپنے ہی بلاگ پر سے دوستوں کی نئی تحاریر پر، اور اگر وقت ہو تو سیارہ۔
۔۔۔آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟
ڈفر، عبدالقدوس، افتخار اجمل بھوپال صاحب، میرا پاکستان، دوست، ابوشامل
۔۔۔ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟
جی ہفتہ بلاگستان کا حق نہیں ادا کر سکا، یہ نیا سیاپا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر جی بسم اللہ کریں انشاءاللہ تھوڑا یا بہت ہم حاضر ہیں۔
۔۔۔ہفتہ بلاگستان اور بلاگ دنیا میں شامل تحریریں جو آپ کو پسند آئی ہوں؟
راشد کامران کا مزاح، اجمل صاحب کی نصیحتیں، جعفر کا دسترخوان و معشوق، شاہدہ آپی کی دعائیں، ڈفر کی ڈفریاں و تبصرے (یاد رہے، دارا مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتا، وہ تبصرے ڈیلیٹ کرتا ہے ۔ مذاق)، منیر عباسی کے تبصرے، خاور صاحب کی بےباکی۔ ادیبوں شاعروں میں وارث صاحب، مغل صاحب، محمد احمد، اعجاز وہاب۔ اجی کیا کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سارا گلشن ہی بہت پیارا ہے۔
۔۔۔کن بلاگرز کو آپ کے خیال میں باقاعدگی سے لکھنا چاہیے ؟
میرے خیال میں اگر سب باقاعدگی سے لکھنے لگے تو ساری تحریریں پڑھنا مشکل ہو جائے گا، جیسے ہفتہ بلاگستان میں ہوا۔۔۔۔ سو جو جیسے کر رہا ہے ٹھیک ہے جی!!۔
۔۔۔ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات
بہترین جی،
۔۔۔اب میں ٹیگ کرتا ہوں
ڈفر
افتخار صاحب
یاسر عمران مرزا
دوست
بدتمیز

بھائی کوئی آر ایس ایس کا لنک بنا دو۔ اس طرح کافی آسانی ہوجاتی ہے مجھ تن آساں کےلئے
جواب دیںحذف کریںتو آپ کے استاد منیر صاحب کچھ مطمئن ہوئے یا نہیں؟
جواب دیںحذف کریںیار تو، تو بالکل ہی درویش ہے
جواب دیںحذف کریںخرم:: لیں جناب فیڈ شامل کرلیں، پوسٹس اور کمینٹس دونوں کے. میری ہاہو سے دل نہ بھرے تو بھائی لوگوں کی پڑھ لیجیے گا. p;.
جواب دیںحذف کریںراشد کامران:: جی کسی نے بتایا تھا کہ وہ زلزلہ 2005 میں شہید ہو چکے ہیں.
جعفر::نہ بھائی نہ، ایسا مت کہو، درویش بڑی "بھاری" اصطلاح ہے، کیوں کوئلے کو ہیروں سے ملاتے ہو، لکیر کا فقیر ، کہو، یہ میرے خیال میں زیادہ موزوں ہے.
اوہ معافی چاہتا ہوں۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے۔
جواب دیںحذف کریںیہ خوب لکھا آپ نے کہ اگر سب سے باقاعدگی سے لکھنا شروع کر دیا تو ساری تحاریر پڑھنا مشکل ہو جائے گا ۔۔۔۔ بہت ہی اعلیٰ، آپ کا تخیل بہت آگے تک پرواز کر رہا ہے۔ بہرحال انٹرویو شاندار ہے۔ جیتے رہیے۔
جواب دیںحذف کریںیار ابوشامل صاحب کی بات سے میں متفق ہوں سو فیصد
جواب دیںحذف کریںتیرے خیالات کی پرواز بڑی اعلٰی ہے
اب ”جو منہ میں آیا۔۔۔۔۔ چلا دیا ۹ سے ۱۲ والے شو کی طرح۔“ کو پڑھ کر میں واقعی ہنس رہا ہوں. اور مجھے پتا ہے کہ تیرے خیالات کی پرواز تجھے مجھ سے اس کی وجہ پوچھنے کی وجہ نہیں دے گی
:D
جلد سے جلد نئی پوسٹ پوسٹی جائے
جواب دیںحذف کریںورنہ آپ کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلایا جاسکتا ہے
کیونکہ اور تو کسی کے خلاف یہ چل نہیں سکتا!!!