عامل اور کامل
ہم تو آج تک مرد کا "کامل" ہونا کسی اور ہی "خوبی" کو سمجھتے تھے، یہ تو اب پتہ چلا کہ ایک مرد کے "کامل" ہونے کی تین نشانیاں بیان کی جاتی ہیں، ایک تو نشانیاں تین ہیں پھر تینوں ہی اپنے بل بوتے پرپوری کرنے کی شرط بھی، ہمیں تو یہ شرط ہی کاملیت کی بڑی نشانی محسوس ہوئی ورنہ یار لوگ کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص شادی کر لے، مکان بنا لے اور ایک عدد مقدمہ جیت جائے وہ "کامل" کہلائے گا۔
کامل اور عامل میں ہمیں فرق کچھ اتنا خاص محسوس بھی نہیں ہوتا، دونوں ہی کمال کرتے ہیں۔ بندہ اب کیا کیا کرے، شادی، مکان اور پھر اس دقیانوسی نظام میں ایک عدد مقدمہ جیتنا، یا تو کامل کر سکتا ہے یا پھر عامل، میرے جیسا بندہ تو ہاتھ اوپر کیے دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔
اردگرد دیکھیں تو دو ہی لوگ موجود ہیں، کامل یا پھر عامل۔ میری ذاتی رائے میں تو کامل بھی کبھی عامل ہی رہے ہوں گے، اب یہی دیکھ لیجیے کہ محلے کے مولوی صاحب نے ایک چھوڑ چار چار شادیاں کر رکھی ہیں۔ سوکن کے انتقام کی تو داستانیں ہی سن کر ہمیں غش آ جاتا ہے اور یہ چار چار کو سنبھالنا۔ خدا کی پناہ! عامل نہ کرے تو کون کرے؟
عاملوں کے بیسیوں قصے مشہور ہیں، جو یہاں بیاں کرنے سے تعلق نہیں رکھتے۔ بیاں نہ کرنے کا فائدہ نہیں کیوں کہ ہم سب ہی ان سے واقف ہیں۔ سو اگر تو آپ کامل بننا چاہتے ہیں تو جناب صرف عاملوں کے طریقہ واردات کو سمجھنے تک محدود رہیے ورنہ کل کلاں آپ بھی تعویذ، گنڈے، کالا پیلا جادو ہی کرتے رہ جائیں گے، کامل نہ بن پائیں گے۔
نسخہ بڑا آسان ہے، آزمانے سے پہلے بس اپنے ضمیر کی کھڑکی کو احتیاط سے مقفل کر دیجیے کہ کھلنے نہ پائے اور عاملوں کے طریقہ واردات پر غور وخوض شروع کر دیں۔ عامل ایک کام کیا کرتے ہیں جو ہمارے آپ جیسے لوگوں کی مجبوریوں سے متعلق ہوتا ہے۔ مثلاًکسی کا بیٹا نافرمان ہو تو کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، سوائے یہ کہ کوئی عامل کوئی تعویذ لکھ دے جو پلانے یا باندھنے سے وہ فرمانبردار ہوجاوے۔
تو قصہ مختصر یہ کہ ایک عامل کی مانند آپ بھی کچھ مجبور ڈھونڈ لیں، ڈگری تو آپ کے پاس ہے ہی، اگر ڈاکٹر ہیں تو علاج کیجیے تب تک، جب تک لاعلاج نہ ہوجائے۔ وکیل ہیں تو گھمائیے تھانے کچہری میں اپنا فن، پرواہ بالکل بھی مت کیجیے کیونکہ آپ کے فن سے ہی تو منشی، تھانیدار، عرائض نویسوں کے گھر چل رہے ہیں۔ آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے تو سیاستدان ہی بن جائیے!۔ غرض یہ کہ جناب آپ کسی بھی شعبے میں ہیں، اپنی مرضی، اختیار اور حسب توفیق اپنا گندا ناچ دکھا سکتے ہیں، کامل بننے میں بس تھوڑا ہی عرصہ لگے گا۔ اسی کھینچ تان میں حضور آپ کے لیے شادی کرنا، مکان بنانا اور مقدمے جیتنا لڈو کے سانپ والے کھیل سے زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔ آزمائش شرط ہے، غلط ثابت کرنے والے کو منہ کی کھانی ہی پڑے گی!۔

یار دل تو میرا کرتا ہے کہ تجھے لمیاں پاء کے ناں تو تیرا وہ حال کروں کہ دنیا دیکھے۔۔۔۔
جواب دیںحذف کریںنئیں نئیں وہ وجہ نہیں جو تو سمجھا ہے، اس لئے کہ اتنا اچھا لکھنے والا بندہ اگر مہینے میں ایک پوسٹ لکھے تو اس کا یہی حال کرنا چاہئے۔
لالے نیچرل ٹیلنٹ ہے یار تجھ میں، یاد رہ جانے والے فقرے لکھنے کا۔ اور صرف چند جملے ہی نہیں پوری تحریر کا تاثر بھی زبردست ہوتا ہے۔
لاجواب!!!
میں نے تو بڑی دفعہ سوچا کہ عامل بن جاؤں
جواب دیںحذف کریںلیکن جو ایریا آف سپیشلائزیشن مجھے اس کام کے لئے اکساتا ہے اس کاتم نے سرے سے ذکر ہی نہیں کیا
ویریییییییییی بیڈ
کل ایک اشتہار دیکھا عاملِ کامل اور آج آپ کی پوسٹ پڑھ کر عامل کامل کی پوری شخصیت سمجھ آگئی۔ خوش رہیے۔
جواب دیںحذف کریںاچھا تو اس کو کہتے ہیں کامل اور عامل کا فرق بہت تجربہ ہے بھئی تیرا ۔
جواب دیںحذف کریںنیا عامل پہلے عامل یا عاملین سے بڑھ کر کامل ہوتا ہے۔ اسکا مشاہدہ میں آپ۔ اور ہر کوئی کر سکتا ہے۔ زرداری ایک مثال ہے ۔
جواب دیںحذف کریں