نئی تھیم کی تنصیب
صلہ عمر پر نئی تھیم نصب کی گئی ہے، تمام قارئین سے گذارش ہے کہ اس بارے اپنی رائے کا اظہار کریں، نیز اگر کوئی مسئلہ دیکھیے تو وہ بھی بتائیں، اگر ساتھ ہی ممکنہ حل بھی تجویز کر دیں تو نوازش، کیونکہ اردوانے کے عمل میں جتنا میں سمجھ سکا ہوں اتنا کر دیا۔ یہ تھیم انگریزی سے اردو میں ڈھالی گئی ہے، جس کے لیے اردو محفل، جہانزیب صاحب کا شکر گذار ہوں۔
اس کے علاوہ بھی جناب یہ کارستانی ڈفر پاء کی بھی ہے کہ انھوں نے مہاجر خان کو میری جانب "موڑ" دیا اور ان کی تھیم اردوائی تو سوچا کیوں ناں بیک اپ میں پڑی ایک انگریزی تھیم اپنے لیے کیوں ناں اردواؤں، تو ان دو صاحبان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
چند معلوم مسائل تھیم بارے:۔
۔ یہ تھیم ابھی تک صرف فائر فاکس میں تجربہ کی گئی ہے، انٹرنیٹ ایکسپلورر یا کسی دوسرے براؤزر کا پتہ نہیں، جلد ہی ان میں بھی تجربہ کیا جائے گا۔
۔ تبصرہ کرنے میں شاید دشواری درپیش ہو کیونکہ وہ پہلے والا کلیدی تختہ اب میسر نہیں ہے، موقع ملتے ہی اسے بھی نصب کرتا ہوں۔
۔ اس تھیم کے رابطوں میں ابھی ربط فراہم کرنا باقی ہے۔
دل کھول کر اپنی رائے کا اظہار کریں، ایک بار یہ مکمل طور پر قابل استعمال ہو جائے گی تو اسے اردو محفل پر پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ بھی جناب یہ کارستانی ڈفر پاء کی بھی ہے کہ انھوں نے مہاجر خان کو میری جانب "موڑ" دیا اور ان کی تھیم اردوائی تو سوچا کیوں ناں بیک اپ میں پڑی ایک انگریزی تھیم اپنے لیے کیوں ناں اردواؤں، تو ان دو صاحبان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
چند معلوم مسائل تھیم بارے:۔
۔ یہ تھیم ابھی تک صرف فائر فاکس میں تجربہ کی گئی ہے، انٹرنیٹ ایکسپلورر یا کسی دوسرے براؤزر کا پتہ نہیں، جلد ہی ان میں بھی تجربہ کیا جائے گا۔
۔ تبصرہ کرنے میں شاید دشواری درپیش ہو کیونکہ وہ پہلے والا کلیدی تختہ اب میسر نہیں ہے، موقع ملتے ہی اسے بھی نصب کرتا ہوں۔
۔ اس تھیم کے رابطوں میں ابھی ربط فراہم کرنا باقی ہے۔
دل کھول کر اپنی رائے کا اظہار کریں، ایک بار یہ مکمل طور پر قابل استعمال ہو جائے گی تو اسے اردو محفل پر پیش کیا جائے گا۔
مجھے یہ فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر دونوں میں ٹھیک نظر آ رہی ہے
جواب دیںحذف کریںانٹرنیٹ ایکسپلورر میں کوئی اور فونٹ نظر آ رہا ہے اور فائرفاکس میں کوئی اور
جواب دیںحذف کریںیہ تو میرے بلاگ کی تھیم چوری کر لی آپ نے
جواب دیںحذف کریںیہ کمنٹس میں " ۔۔۔۔ نے فرمایا ہے" والا کیا چکر ہے؟
جواب دیںحذف کریںجیسے قائدِ اعظم نے فرمایا ہے
تھیم اچھی ہے مگر ابھی مزید محنت مانگتی ہے۔ سائیڈ بار پر کافی کام ہونا باقی ہے۔ دوسرے اجمل صاحب کی بات یہی لگتا ہے کہ آپ نے تھیم تمام براؤزرز پر ٹیسٹ نہیں کی۔ نئی تھیم کیلیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ ہر براؤزر میں ٹھیک طرح سے کھلے۔
جواب دیںحذف کریںافتخار اجمل صاحب:: یہ کیا رولا ہے، میرے پاس تو دونوں براؤزر میں ایک ہی فانٹ میں نظر آ رہا ہے۔
جواب دیںحذف کریںسعد:: او نہیں جناب ابھی اتنے جوگا نہیں ہوا، یہ تو بلاگر اور وہ ورڈ پریس، اتنا ماہر نہیں ہوں میں :)
اور ہاں، یہ فرمایا ہے والی بات بھی خوب ہے۔
افضل صاحب:: سر جی تکنیکی بندہ تو ہوں نہیں، پتہ نہیں ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ ۴ گھنٹے سے زیادہ لگا کر اسے یہاں تک پہنچایا ہے
:)
اچھی ہے
جواب دیںحذف کریںپہلی والی بات تو شیزان کی تھیم لگتی تھی
یہی رکھو اب
کافی بہتر ہے..سادہ اور تحریر واضح..
جواب دیںحذف کریںمیں گوگل کروم سے ملاحظہ کر رہا ہوں، اچحی لگ رہی ہے تھیم، مبارک ہو آپکو
جواب دیںحذف کریںپچھلی تھیم سے تو واقعی بہتر ہے۔ پہلی نظر میں ورڈپریس ڈاٹ کام کا گمان ہوا۔ کیونکہ بلاگ سپاٹ پر اتنی صاف اور منظم تھیم کم ہی دیکھیں۔
جواب دیںحذف کریںجعفر::: نہ کر یار، اس تھیم کو سدھا کرنے میں میرے پورے تین دن لگے تھے، اور آہستہ بولو کسی نے سن لیا تو کہے گا کہ منکر دین تھیم تھی :)
جواب دیںحذف کریںراشد کامران:::: اسے کہتے ہیں تین لفظوں میں بات ختم کرنا :)
یاسر عمران::: گوگل کروم پر میں نے چیک نہیں کی تھی، شکریہ میرا کام آسان کر دیا آپ نے. ایک مسئلہ ابھی بھی ہے جس کی نشاندہی افتخار صاحب نے کی ہے. ایک دوسرے کمپیوٹر پر واقعی ایسا ہی دکھتا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کچھ اور جبکہ فائر فاکس میں کوئی اور فانٹ دکھاتا ہے، حالانکہ تین بار فانٹ کی ترتیب دیکھ چکا ہوں ایچ ٹی ایم ایل فائل میں، نا جانے ایسا کیوں ہے. ایسا تب ہی ہوتا ہے جب نستعلیق فانٹ نہ ہو. اردو نسخ ایشیا ٹائپ پر ایسا نوٹ کیا گیا!!!-
محمد اسد:: جناب بلاگ پر خوش آمدید، مطلب آپ خاموش قاری ہیں، چھپے رستم :) امید ہے رونق بخشتے رہیں گے.
اور سر جی، یہ تھیم ہے ورڈ پریس کی، کسی نیک انگریز نے بلاگر میں ڈھالا اور میں نے اردوانے کی کوشش کی ہے، چند مسائل ہیں جو کہ میں اپنی کم علمی کی بناء پر حل کرنے سے قاصر ہوں، سو چلتی کا نام گاڑی...........
نئی تھیم کی مباکر ایسے مل رہی ہے جیسے نئی دلہن کی جو ابھی نہیں ملی کامران اصغر کامی
جواب دیںحذف کریںکامی::: جلنے والے کا منہ کالا
جواب دیںحذف کریںp:
لیکن میرا تو سفید ہے
جواب دیںحذف کریںبہت اعلٰی، اُسی سے متاثر ہو کر ہی میں نے یہ تھیم بھی سفید سفید کر دیا تھا
جواب دیںحذف کریںp:
یہ پہلے کیوں نہیں سوچا جب میں نے اپنی تھیم میں اپنا جلوہ دیکھایا تھا ۔
جواب دیںحذف کریںبہت اچھی تھیم ہے جناب۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔۔آمین ثم ٓامین
جواب دیںحذف کریںکامی::: اب تک اور کیا سوچ رہا تھا، آپکی تھیم لگنے کے بعد یہاں کچھ لکھا دیکھا کیا؟ اسی بارے تو سوچتا رہا :p
جواب دیںحذف کریںغفران:: جناب لگتا ہے آپ پاکستان میں ہیں آجکل یا چین میں بلاگر کھل گیا؟ چونکہ اب بلاگر تک رسائی ہو گئی ہے تو امید ہے چکر لگاتے رہیں گے.
عُمر مُجھے تو یہ تھیم بہُت اچھی لگی ہے ایک دم خُوبصُورت اور مُنفرِد سی
جواب دیںحذف کریںسو مُبارکیں بہُت ساری
کہ ایک دم صاف اور شفافیت کا اِحساس ہو رہا ہے
زبردست
شاہدہ آپی:: شکریہ، ویسے یہ تھیم سادگی اور شفافیت کی بناء پر ہی نصب کی گئی تھی۔ لوڈ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگاتی۔
جواب دیںحذف کریںآپ کی طبیعت کیسی ہے اب اور کتنا عرصہ آرام کرنا ہے؟ میرے خیال میں تو ابھی آپ کو ٹاءپنگ سے گریز کرنا چاہیے، بہت مہربانی آپی کہ آپ نے اس حالت میں بھی یاد رکھا۔