مقصد حیات
نوٹ: یہ تحریر صاحب بلاگ کے ایک دوست، محمد وحید نے ارسال کی ہے۔
زندہ رہنا کیوں ضروری ہے؟
جو جواب میرے ذہن میں آیا اس سے کافی حد تک میرا اختلاف نہیں ہے، لیکن اس جواب کے بعد میں اپنے آپ سے خوش نہیں ہوں۔
ہماری زندگی میں ہمیشہ دوسروں کی بہت اہمیت رہی ہے کیونکہ، آپ نے ہمیشہ دوسروں کی وجہ سے زندہ رہنا ہوتا ہے۔ آپ کی پیدائش دوسروں کی وجہ سے، آپ کی پرورش دوسروں کے ہاتھ، آپ کی تعلیم دوسروں کی ایماء پر اور آپ کی سماجی زندگی دوسروں کا اختیار۔ درحقیقت، آپ کا آخری آرام گاہ تک کا سفر اور زمین بوس ہونے کی بھی ذمہ داری دوسروں کی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا مقصد حیات دوسروں کے لیے زندہ رہنا ہے۔
کیسے؟
جو میری سمجھ میں آیا، وہ انسانی سوچ ہے جو اللہ بزرگ و برتر نے انسان کے لاشعور میں ڈال دی ہے۔ اسی سوچ کا نام ہے "خیال رکھنا" اور "ضرورت"، یعنی کہ دوسرے ہمارا خیال رکھتے ہیں اور ہمیں ان کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب ہمیں والدین کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہمارا خیال رکھتے ہیں، کھلاتے ہیں، سنبھالتے ہیں، پرورش کرتے ہیں، کیونکہ انھیں ہم سے محبت ہو جاتی ہے۔ سکول، کالج، جامعہ میں اساتذہ ہمیں ایک بہتر انسان بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارا خیال رکھتے ہیں اور ہمیں ایک بہتر اور قابل انسان بنانا ان کی ضرورت ہوتی ہے اور جب ہم کسی بہتر مقام پر پہنچ جاتے ہیں تو ان کی محبت اور خوشی دیکھنے کے لائق ہوتی ہے اور ہم ان کی محنت اور کوشش کی وجہ سے ان کی عزت اور ان سے پیار کرتے ہیں۔ ہمارے دوست ہمارے مزاج کے عکاس ہوتے ہیں، ہمیں جب بھی ان کی جس طرح ضرورت ہوتی ہے وہ ہمارا خیال رکھتے ہیں، ہمیں وقت دیتے ہیں اور ہم سے پیار کرتے ہیں۔
لیکن، ہماری چھوٹی سی سوچ بھول جاتی ہے۔۔۔۔ کہ یہ سب کچھ اللہ جی کی ہم سے محبت کی وجہ سے ہے۔ اللہ جی ہم سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ زندگی کے جس سنگ میل پر ہمیں جن جن احباب کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اللہ جی انھیں ہمارے ساتھ کر دیتے ہیں۔ جب زندگی کی روش تبدیل ہوتی ہے، چہرے بدل جاتے ہیں لیکن ان کے پیچھے صرف ایک زات کی محبت ہوتی ہے، اللہ جی کی!۔ ان سب کی محبت کے پیچھے اللہ جی کی محبت ہوتی ہے، صرف ہمارے لیے۔ ان سب سے محبت اور عزت کرنا ہی اللہ جی سے محبت کرنے کا راستہ ہے۔
ہمارا مقصد حیات اللہ جی سے محبت کرنا ہے، اطاعت کرنا ہے، لیکن ہم بہت کم دل سے سوچتے ہیں اور ہماری محبت ہمیں مرتے دم تک ڈھونڈتی رہتی ہے اور ہم دوسروں سے محبت اور ان کی عزت کرنے کی بجائے اپنے لیے زندہ رہنے میں وقت ضائع کر دیتے ہیں۔۔۔ افسوس کہ اسی کشمکش میں زندگی ختم ہو جایا کرتی ہے۔

ہمارا مقصد حیات اللہ جی سے محبت کرنا ہے، اطاعت کرنا ہے...
جواب دیںحذف کریںبس یہی سچ بات ہے.اللہ نے یہی مقصد حیات بتایا ہے ہمیں.اللہ نےہمیں اسی لیے زندگی عطا فرمائی اور اس کے بعد موت بھی رکھی تا کہ ہمیں آزما سکے کہ ہم میں سے کون اچھے کام کرتا ہے.یعنی وہ کام کرتا ہے جنہیں اللہ نے اچھے کام کہا ہے.
سچ کہا میاں اپنے الئے تو جانور بھی جیتے ہیں آدمی تب ہی بنتا ہے جب پیٹ کی سطح سے اوپر اٹھ سکے
جواب دیںحذف کریںبس کچھ وقت کے لئے ، مجھے بتاو کہ زندگی کا مقصد کیا ہے؟ (دین کے بغیر)
جواب دیںحذف کریںکچھ بات کیا جو اپنے لئے جاں پہ کھیل جانا
جواب دیںحذف کریںہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
زندگی کے تمام مراحل جن کی پرورش اور تربیت کے بل بوتے پہ طے کرتے ہین یعنی والدین اور اساتذہ اب انہی کو بھولتے جا رہے ہیں ۔
جواب دیںحذف کریںتمام احباب کا شکریہ۔
جواب دیںحذف کریںرضوان عباسی اور محمود الحق صاحب، صلہ عمر پر خوش آمدید اور امید رکھتا ہوں کہ عزت بخشتے رہیں گے۔
رضوان:: یارا جی، آپ جو بات کر رہے ہو کہ مذہب کو بحث میں لائے بغیر زندگی کے مقصد کا تعین ایک نظریہ ہے، جس پر دنیا میں لوگ عمل پیرا بھی ہیں۔ آپ نے لفظ دین استعمال کیا جس کا مطلب ہی طریقہ یا طور زندگی لیا جا سکتا ہے۔
اب اسی تحریر کو لے لیں، تو محمد وحید نے اپنے تئیں ایک نظریہ بیان کیا ہے، جو کہ سماج، معاشرت اور مذہب کی ہم آہنگی سے روشناس کرواتا ہے۔
انٹرنیٹ پر ایسے لوگ جو کہ مذہب پر یقین نہیں رکھتے اور اپنی زندگی گذار رہے ہیں، ان سے میری بات یا بحث اتنی زیادہ نہیں ہوئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے ہم مذہب پر یقین رکھنے والے لوگ اس معاملے میں حساس ہوتے ہیں، یہ لوگ بھی ایسے ہی جذباتی ہوتے ہیں اور یک جنبش لب /قلم سے ہی مذہب کی اور اس سے جڑی معاشرت کی برائی کرنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے بحث لاحاصل رہتی ہے اور چخ چخ ہی رہ جاتی ہے۔ میں اس کوشش میں ضرور ہوں کہ کسی ایسے شخص سے کبھی مجھے بات کرنے کا موقع ملے جو مذہب میں یقین نہیں رکھتا اور وہ معقول بھی ہو۔۔۔ ابھی کوشش جاری ہے، دیکھیے کب کوئی ایسا شخص ملتا ہے۔
یار اوپن آئی ڈی کی ٹیسٹنگ شیسٹنگ کر را
جواب دیںحذف کریںمیرے ان کمنٹوں کو معاف فرما دیو