میری پروفیشنل زندگی نیٹ پر

جی تو اللہ بھلا کرے اس نیٹ کا ، جسے استعمال کرتے ہوئے تقریباً مجھے دس سال ہو گئے ہیں، یہ خیال مجھے شعیب صفدر جی سے ہونے والی گفتگو جو تھوڑی دیر پہلے ہوئی میں آیا، چنانچہ یہ بھی پتہ چلا کہ اس سے پہلے میں صرف انٹرنیٹ پر پڑھتا اور سنتا رہا ہوں، صرف ۲۰۰۷ سے ابھی بلاگ پر طبع آزمائی شروع کی۔ بہر حال اچھا خاصہ وقت ملا مجھے انٹرنیٹ پر کچھ پڑھنے پڑھانے کو، لیکن افسوس کچھ لکھ نہ پایا، چنانچہ، اب میں نے زاتی مشاہدات کو اس بلاگ میں قلمبند کرنا شروع کیا ہے، لیکن یہ بھی احتمال ہے کہ یہاں دال گلانا بہت ہی دقت آمیز ہے، کیونکہ انگریزی کی اس نگری میں اردو کو منوانا کافی مشکل ہے۔ لیکن دیکھتے ہیں کہ کیا بنتا ہے، اور کتنا دم ہے ہم میں!۔
اس کے ساتھ ساتھ اب میں نے اپنا پروفیشنل اور تعلیمی بلاگ بھی لکھنا شروع کر دیا، بلکہ یوں کہییے کہ وہ بلاگ تو میں نے پہلے لکھنا شروع کیا تھا، لیکن لت ابھی پڑی ہے۔ :)۔
تو اگر کسی کو حیوانات سے متعلق میرے تجربات سے شغف ہو تو وہ اس لنک پر میرا بلاگ ملاحظہ کر سکتا ہے۔ انگریزی میں بلاگ لکھنا نسبتاً آسان ہے، کیونکہ سارے کا سارا کمپیوٹر ہی اس کے حق میںنعرے لگا رہا ہوتا ہے اور خاص طور پر میری نوٹ بک، کیونکہ اس کا پراسیسر کسی تھریشر سے کم آوازیں نہیں نکالتا، :)۔

تبصرے

  1. گمنام25/1/09 19:45

    :P
    جانوروں کے لور تو اپنے امین بھائی بھی ہیں اور ایک اور دوست غلام ربانی بھی جو پاک ویٹ ڈاٹ کام پر کام کرنا چاہ رہے ہیں ۔۔۔

    ویسے اپنے تجربات سے آگاہ کرتے رہا کریں

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام25/1/09 19:57

    اچھا تو آپ ایس آر ایس پی کے ساتھ ہیں۔ پھر تو شائد کبھی آپ سے ملاقات ہو جائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. فیصل:: بھائی جی، ایس آر ایس پی کے کس حصے میں پائے جاتے ہیں، آگاہ کیجیے گا۔
    عبدالقدوس بھائی:: ان صاحبان سے زرا رابطہ تو کروائیے گا۔ اور آج تو کمال ہو گیا، میں آپ کے بلاگ میں تبصرہ کر پایا! ہی ہی ہی

    جواب دیںحذف کریں
  4. گمنام26/1/09 10:53

    میرا تو کام ہی یہی ہے
    ڈایری کی جگہ بلاگ پر لکھتا رہتا ہوں
    :D
    دوسروں کے تجربے پڑھ کر دل خوش ہوتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. گمنام26/1/09 19:02

    امین بھائی تو بہت مشہور ہیں wordpress.pk پر بھی بلاگ دوبارہ سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
    اور غلام ربانی کا نمبر تلاش کرنا پڑے گا ویسے غلام ربانی جانوروں پر ڈاکٹریٹ کررہا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  6. گمنام27/1/09 21:59

    hi aziz here pls give me urs id animals lover and friends

    جواب دیںحذف کریں
  7. گمنام30/1/09 23:32

    جی امین جی، آپ کی آمد کاشکریہ، میری آئی ڈی، نوٹ کر لیجیے۔
    obangash@gmail.com

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 1

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 05

قسط نمبر ۴: کشف المحجُوب