میری پروفیشنل زندگی نیٹ پر
جی تو اللہ بھلا کرے اس نیٹ کا ، جسے استعمال کرتے ہوئے تقریباً مجھے دس سال ہو گئے ہیں، یہ خیال مجھے شعیب صفدر جی سے ہونے والی گفتگو جو تھوڑی دیر پہلے ہوئی میں آیا، چنانچہ یہ بھی پتہ چلا کہ اس سے پہلے میں صرف انٹرنیٹ پر پڑھتا اور سنتا رہا ہوں، صرف ۲۰۰۷ سے ابھی بلاگ پر طبع آزمائی شروع کی۔ بہر حال اچھا خاصہ وقت ملا مجھے انٹرنیٹ پر کچھ پڑھنے پڑھانے کو، لیکن افسوس کچھ لکھ نہ پایا، چنانچہ، اب میں نے زاتی مشاہدات کو اس بلاگ میں قلمبند کرنا شروع کیا ہے، لیکن یہ بھی احتمال ہے کہ یہاں دال گلانا بہت ہی دقت آمیز ہے، کیونکہ انگریزی کی اس نگری میں اردو کو منوانا کافی مشکل ہے۔ لیکن دیکھتے ہیں کہ کیا بنتا ہے، اور کتنا دم ہے ہم میں!۔
اس کے ساتھ ساتھ اب میں نے اپنا پروفیشنل اور تعلیمی بلاگ بھی لکھنا شروع کر دیا، بلکہ یوں کہییے کہ وہ بلاگ تو میں نے پہلے لکھنا شروع کیا تھا، لیکن لت ابھی پڑی ہے۔ :)۔
تو اگر کسی کو حیوانات سے متعلق میرے تجربات سے شغف ہو تو وہ اس لنک پر میرا بلاگ ملاحظہ کر سکتا ہے۔ انگریزی میں بلاگ لکھنا نسبتاً آسان ہے، کیونکہ سارے کا سارا کمپیوٹر ہی اس کے حق میںنعرے لگا رہا ہوتا ہے اور خاص طور پر میری نوٹ بک، کیونکہ اس کا پراسیسر کسی تھریشر سے کم آوازیں نہیں نکالتا، :)۔

:P
جواب دیںحذف کریںجانوروں کے لور تو اپنے امین بھائی بھی ہیں اور ایک اور دوست غلام ربانی بھی جو پاک ویٹ ڈاٹ کام پر کام کرنا چاہ رہے ہیں ۔۔۔
ویسے اپنے تجربات سے آگاہ کرتے رہا کریں
اچھا تو آپ ایس آر ایس پی کے ساتھ ہیں۔ پھر تو شائد کبھی آپ سے ملاقات ہو جائے۔
جواب دیںحذف کریںفیصل:: بھائی جی، ایس آر ایس پی کے کس حصے میں پائے جاتے ہیں، آگاہ کیجیے گا۔
جواب دیںحذف کریںعبدالقدوس بھائی:: ان صاحبان سے زرا رابطہ تو کروائیے گا۔ اور آج تو کمال ہو گیا، میں آپ کے بلاگ میں تبصرہ کر پایا! ہی ہی ہی
میرا تو کام ہی یہی ہے
جواب دیںحذف کریںڈایری کی جگہ بلاگ پر لکھتا رہتا ہوں
:D
دوسروں کے تجربے پڑھ کر دل خوش ہوتا ہے
امین بھائی تو بہت مشہور ہیں wordpress.pk پر بھی بلاگ دوبارہ سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
جواب دیںحذف کریںاور غلام ربانی کا نمبر تلاش کرنا پڑے گا ویسے غلام ربانی جانوروں پر ڈاکٹریٹ کررہا ہے
hi aziz here pls give me urs id animals lover and friends
جواب دیںحذف کریںجی امین جی، آپ کی آمد کاشکریہ، میری آئی ڈی، نوٹ کر لیجیے۔
جواب دیںحذف کریںobangash@gmail.com