پرچہ
میں بڑی مشکل میں ہوں،۲ فروری، ۲۰۰۹ بروز سوموار میراایم فل کے مڈ ٹرم امتحان کا پہلا پرچہ ہے، اور میں ابھی تک کوئی خاص تیاری نہیں کر سکا، کیا بنے گا میرا!۔ خدا مجھے پڑھنے اور تیاری کرنے کی توفیق دے، عرصے بعد پڑھائی کرنا بھی کیا مشکل کام ہے۔ میری تو وہ حالت ہے کہ جیسے میرا پرچہ نہ ہو بلکہ، کسی نے میرے اوپر پرچہ کر دیا ہو!۔
ہونقوں کی طرح کبھی موٹی کتاب اور کبھی اپنی شکل دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادھر بھی کچھ ایسے ہی حالات ہیں 19 کو پرچہ ہے اور ابھی تک کتاب کو ہاتھ بھی نہیں لگایا
جواب دیںحذف کریںسوچئے کم اور ٫ڑھیئے زیادہ ۔ اللہ آپ کو درست طریقہ سے پڑھہے کی توفیق عطا فرمائے آمین اور شاندار کامیابی عطا فرمائے ثم آمین
جواب دیںحذف کریںایسی کیفیت تب تاری ہوتی ہے جب آدمی سارا سال یا سارا سمیسٹر تو پڑھتا نہیں اور امتحان کے نزدیک پڑھائی کے بوجھ کی وجہ سے ڈیپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ صرف آج کا کام کل پر چھوڑنے کا نتیجہ ہے اور اس کا حل یہی ہے کہ امتحان کی تیاری روز اول سے شروع کرنی چاہیے۔
جواب دیںحذف کریںہی ہی ہی،
جواب دیںحذف کریںبات کچھ میرا پاکستان جی والی ہی ہے، اب کیا کہوں
عبدالقدوس جی، مزا آگیا، میرے ہی بھائی ہیں آپ بھی!۔
جادو ہے بھائی
جواب دیںحذف کریںلیکن آپ نے مڈٹرم میں ہی ڈرکر ہمارا بھایی نا ہونے کا ثبوت دے دیا
جواب دیںحذف کریںاو بھاءی ڈرتے جب ہیں جب فیل ہو جاءیں۔ پہلے ڈرنے لگے تو جو کر سکتے ہو وہ بھی نہیں کر سکو گے
ٹھند رکھو
ڈفرجی:: سکندر اعظم نے کہا تھا کہ "خوف میں آدمی بہتر لڑتا ہے"۔
جواب دیںحذف کریںپتہ نہیں، لیکن ڈر تو قدرتی ہے
اچھا!!!!!
جواب دیںحذف کریںلیکن یہ سکندر اعظم کون تھا؟؟
میں نے تو یہ بھی پڑھا ہے کہ اصل سکندر اعظم حضرت عمر فاروق تھے ویسے میں نے کہیں یہ بھی پڑھا ہے کہ یہ بات حضرت عمر فاروق نے بھی کہی تھی لیکن الفاظ اور تھے
السلام وعلیکم
جواب دیںحذف کریںبنگش صاحب، میں نے آج ہی آپ کی تحاریر پڑھی ہیں۔ ۔ ماشاءاللہ خوب لکھتے ہیں۔۔ امید ہے آپ کا پرچہ اچھا ہوا ہو گا اور دعا ہے کہ سب امتحانات بہترین ہوں۔ ۔
آتے جاتے رہیں گے اب تو!!
عین لام میم جی، بہت بہت شکریہ آپ کی تشریف آوری کا، اور بہت ہی زرہ نوازی آپ کی۔
جواب دیںحذف کریںامتحان اور پرچہ تو ایک قصہ ہیں، انشااللہ جلد ہی بیان کروں گا۔۔۔۔ بہت خوشی ہو گی، آپ عزت بخشتے رہیے گا!۔