پرچہ

میں بڑی مشکل میں ہوں،۲ فروری، ۲۰۰۹ بروز سوموار میراایم فل کے مڈ ٹرم امتحان کا پہلا پرچہ ہے، اور میں ابھی تک کوئی خاص تیاری نہیں کر سکا، کیا بنے گا میرا!۔ خدا مجھے پڑھنے اور تیاری کرنے کی توفیق دے، عرصے بعد پڑھائی کرنا بھی کیا مشکل کام ہے۔ میری تو وہ حالت ہے کہ جیسے میرا پرچہ نہ ہو بلکہ، کسی نے میرے اوپر پرچہ کر دیا ہو!۔
ہونقوں کی طرح کبھی موٹی کتاب اور کبھی اپنی شکل دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تبصرے

  1. گمنام1/2/09 09:20

    ادھر بھی کچھ ایسے ہی حالات ہیں 19 کو پرچہ ہے اور ابھی تک کتاب کو ہاتھ بھی نہیں لگایا

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام1/2/09 11:40

    سوچئے کم اور ٫ڑھیئے زیادہ ۔ اللہ آپ کو درست طریقہ سے پڑھہے کی توفیق عطا فرمائے آمین اور شاندار کامیابی عطا فرمائے ثم آمین

    جواب دیںحذف کریں
  3. گمنام1/2/09 15:58

    ایسی کیفیت تب تاری ہوتی ہے جب آدمی سارا سال یا سارا سمیسٹر تو پڑھتا نہیں اور امتحان کے نزدیک پڑھائی کے بوجھ کی وجہ سے ڈیپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ صرف آج کا کام کل پر چھوڑنے کا نتیجہ ہے اور اس کا حل یہی ہے کہ امتحان کی تیاری روز اول سے شروع کرنی چاہیے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. گمنام1/2/09 16:22

    ہی ہی ہی،
    بات کچھ میرا پاکستان جی والی ہی ہے، اب کیا کہوں
    عبدالقدوس جی، مزا آگیا، میرے ہی بھائی ہیں آپ بھی!۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. گمنام1/2/09 17:41

    جادو ہے بھائی

    جواب دیںحذف کریں
  6. گمنام2/2/09 11:45

    لیکن آپ نے مڈٹرم میں ہی ڈرکر ہمارا بھایی نا ہونے کا ثبوت دے دیا
    او بھاءی ڈرتے جب ہیں جب فیل ہو جاءیں۔ پہلے ڈرنے لگے تو جو کر سکتے ہو وہ بھی نہیں کر سکو گے
    ٹھند رکھو

    جواب دیںحذف کریں
  7. گمنام2/2/09 16:37

    ڈفرجی:: سکندر اعظم نے کہا تھا کہ "خوف میں آدمی بہتر لڑتا ہے"۔
    پتہ نہیں، لیکن ڈر تو قدرتی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  8. گمنام3/2/09 07:41

    اچھا!!!!!

    لیکن یہ سکندر اعظم کون تھا؟؟
    میں نے تو یہ بھی پڑھا ہے کہ اصل سکندر اعظم حضرت عمر فاروق تھے ویسے میں نے کہیں یہ بھی پڑھا ہے کہ یہ بات حضرت عمر فاروق نے بھی کہی تھی لیکن الفاظ اور تھے

    جواب دیںحذف کریں
  9. السلام وعلیکم
    بنگش صاحب، میں نے آج ہی آپ کی تحاریر پڑھی ہیں۔ ۔ ماشاءاللہ خوب لکھتے ہیں۔۔ امید ہے آپ کا پرچہ اچھا ہوا ہو گا اور دعا ہے کہ سب امتحانات بہترین ہوں۔ ۔
    آتے جاتے رہیں گے اب تو!!

    جواب دیںحذف کریں
  10. گمنام3/2/09 22:50

    عین لام میم جی، بہت بہت شکریہ آپ کی تشریف آوری کا، اور بہت ہی زرہ نوازی آپ کی۔
    امتحان اور پرچہ تو ایک قصہ ہیں، انشااللہ جلد ہی بیان کروں گا۔۔۔۔ بہت خوشی ہو گی، آپ عزت بخشتے رہیے گا!۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 1

اول المسلمین کے بعد - محمدؐ - 05

قسط نمبر ۴: کشف المحجُوب